Chicken And Aloo Recipe In Urdu

مرغ اینڈ آلو بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken And Aloo, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken And Aloo is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken And Aloo Recipe In Urdu

اجزاء:
وینڈالومصالحہ دو چائے کے چمچے
مرغی ٹکڑے کی ہوئی ایک کلو
تیز پات چار پتے
چھوٹی الائچی کے دانے آدھا چائے کا چمچہ
مرچ ایک چائے کا چمچہ
ادرک کٹی ہوئی 15گرام
سرکہ دو چائے کے چمچ
سرسوں کا تیل چھے کھانے کے چمچے
پیاز بڑا سائز (کٹی ہوئی) ایک گٹھی
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
لہسن(پسا ہوا) دس جوے
ٹماٹر درمیانہ دو عدد
(چار حصے کیے ہوئے)
املی کا پانی کھانے کے چار چمچے
ناریل (پسا ہوا) دو چائے کے چمچے
وینڈالو مصالحہ بنانے کی ترکیب:
لونگیں پندرہ
دار چینی دو انچ کاٹکڑا
ثابت لال مرچ آٹھ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچہ
بڑے الائچی آدھا چمچہ
تیز پات چار پتے
کالی مرچیں بیس
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا چار کھانے کے چمچ
سرسوں کے بیج آدھا چمچہ
ان تمام مصالحوں کو پیس لیں۔
ترکیب:
وینڈالو مصالحے اور نمک کو سر کے میں ڈال کر آمیزہ بنا لیں۔ مرغی کے ٹکڑوں پر گہرے شگاف ڈال دیں۔ پھر سر کے میں بنائے ہوئے آمیزے کو ٹکڑوں پر اچھی طرح مل کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سرسوں کے تیل کو درمیانہ آنچ پر اچھی طرح گرم کر لیں۔ آنچ ہلکی کر کے تیز پات ،الائچی کے دانے اور پیاز ڈال دیں۔ جب پیاز ہلکی براؤن ہونے لگے تو ہلدی ،مرچیں ڈال کر چلائیں۔ اب اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈال کر مسلسل پندرہ منٹ تک چلائیں۔ ایک چمچہ نمک، لہسن ،ادرک اورٹماٹر ڈال کر مزید دس منٹ تک بھونیں۔ جب گھی الگ ہونے لگے تو املی کا پانی ڈال کر ایک دو مرتبہ چلائیں اور پھر ڈھکنا ڈھک دیں۔ پچیس منٹ تک اسے پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔ ناریل اس پر چھڑک دیں اور گرم گرم کھائیں۔

متعلقہ پکوان

(2379) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب