Chicken Biryani Recipe In Urdu

چکن بریانی بنانے کی ترکیب

Chicken Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا گوشت 1/2 1کلو
2 لہسن‘ادرک پیسٹ 2کھانے کے چمچے
3 ٹماٹر(چوپ کرلیں) 3عدد
4 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 2 عدد
5 دہی 1کپ
6 آلو بخارے 4-5 عدد
7 بریانی مصالحہ 2کھانے کے چمچے
8 چاول (بھگودیں) 3کپ
9 تلی ہوئی پیاز حسب ضرورت
10 ثابت گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچہ
11 ہری مرچیں 2 عدد
12 پودینہ 1/2 گٹھی(پتے الگ کرلیں)
13 ہرادھنیا(چوپ کرلیں) 1/2 گٹھی
14 زردے کا رنگ 1/4چائے کا چمچہ(دودھ میں گھول لیں)
15 بریانی ایسنس چند قطرے
16 گھی کپ1
17 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پتیلی میں گھی گرم کریں ۔اس میں پیاز ڈال کر 3-4منٹ تک فرائی کریں ۔
  2. 2 گوشت اور لہسن‘ادرک پیسٹ ڈال کر 5منٹ تک فرائی کریں ۔
  3. 3 اس کے بعد اس میں ٹماٹر‘دہی‘آلو بخارے اور بریانی مصالحہ ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
  4. 4 1کپ پانی ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر گوشت گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
  5. 5 چاولوں میں ہر ی مرچیں‘نمک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ایک کنی رہنے تک اُبال لیں۔ چھان کر چاول الگ کرلیں۔
  6. 6 ایک بڑے پتیلے میں پہلے آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں ۔
  7. 7 اس پر تیار کیا ہوا گوشت کا آمیزہ ڈالیں۔
  8. 8  تلی ہوئی پیاز‘ہرادھنیا اور پودینے کی آدھی مقدار ڈال کر بقیہ چاول ڈالیں اور باقی بچی ہوئی تلی ہوئی پیاز‘ہرادھنیا اور پودینہ ڈال کر زردے کارنگ اور بریانی ایسنس چھڑ ک کر دم پہ لگادیں۔
  9. 9 مزیدار چکن بریانی تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

(754) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Biryani - مزید چکن بریانی

Urdu cooking recipe of Chicken Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Biryani is a Chicken Biryani, and listed in the Murgh biryani. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.