Chicken Chargha Recipe In Urdu - Recipe No. 7051

Chicken Chargha Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Chargha is a famous dish in this region. You can read here Chicken Chargha recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Chargha. You can know the complete method to make Chicken Chargha on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Chargha. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Chargha below.

چکن چرغہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7051

Chicken Chargha Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

180 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن (ثابت) ڈیڑھ سے دو کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

4 لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ

5 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

6 چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

7 دہی آدھی پیالی

8 انڈا ایک عدد

9 کالا نمک ایک چائے کا چمچ

10 سرخ اور زرد فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچ

11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر گہرے کٹ لگا لیں اور کچن ٹاول سے اچھی طرح خشک کر لیں۔
  2. 2 میرینیٹ تیار کرنے کے لئے بڑے پیالے میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،چاٹ مصالحہ،دہی،انڈا،کالا نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  3. 3 دونوں فوڈ کلر اور لیموں کا رس ملا کر چکن پر اچھی طرح لگائیں پھر اسے میرینیشن میں ڈال کر ہر طرف مصالحہ اچھی طرح لگا لیں اور ڈھک کر دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  4. 4 چکن کی دونوں ٹانگوں کو دھاگے سے مضبوطی سے باندھ دیں اور اس کو اسٹیمر میں چالیس سے پینتالیس منٹ کے لئے اسٹیم کر لیں یا اُبلتے ہوئے پانی کی دیگچی پر چھننی میں چکن رکھ کر ڈھک دیں اور اسے درمیانی آنچ پر چالیس سے پینتالیس منٹ پکا لیں۔
  5. 5 اسٹیمر سے نکال کر مکمل طور پر ٹھنڈا کر لیں۔
  6. 6 بڑے سائز کی کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور چکن کو دونوں طرف سے سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
  7. 7 گرم گرم ڈش میں نکال کر لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر چپاتی اور رائتے کے ساتھ شروع کریں۔

(3709) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chargha, Steam Chicken And Chicken Broast

Urdu cooking recipe of Chicken Chargha, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Chargha is a Chargha, Steam Chicken And Chicken Broast, and listed in the Chargha, chicken steamed and Broasted Chicken. its preparation time is only 180 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.