Chicken Goulash Recipe In Urdu - Recipe No. 6940

چکن گولاش بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6940

Chicken Goulash Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن لیگ پیسز 8 عدد(بون لیس کروا کے دھو کر صاف کر لیں)
2 پیاز(چوپ کر لیں) 2 عدد
3 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
4 سیاہ زیرہ 1 چائے کا چمچہ
5 مشروم 115 گرام
6 ٹماٹر 400 گرام
7 یخنی 1 کپ
8 نمک حسب ذائقہ
9 ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے
10 تیل فرائی کرنے کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1نان اسٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن کے لیگ پیسز ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پہ 15 منٹ تک پکائیں۔
  2. 2 گوشت کو خوب اچھی طرح گولڈن براؤن ہو جانے کے بعد اس میں پیاز‘لال مرچ پاؤڈر‘نمک اور سیاہ زیرہ ڈال کر چمچہ چلائیں اور 3 منٹ تک فرائی کریں۔
  3. 3 اس کے بعد اس میں مشروم شامل کریں اور 2 منٹ تک مزید فرائی کریں۔
  4. 4 ٹماٹر اور یخنی ڈال کر ایک بار اُبالیں‘اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پہ 30-35 منٹ تک پکائیں۔
  5. 5 گوشت کے گل جانے کے بعد ڈھکن ہٹا کر 5-10 منٹ تک تیز آنچ پہ پکائیں تاکہ زائد پانی بھاپ بن کر اُڑ جائے اس دوران مسلسل چمچہ چلاتی جائیں تاکہ گریوی پیندے میں نہ لگے۔
  6. 6 آخر میں چوپ کئے ہوئے ہرے دھنیے سے گارنش کرکے شروع کریں۔
  7. 7 مزیدار چکن گولاش تیار ہے۔اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

(718) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Chicken Goulash, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Goulash is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.