Chicken Jeera And Onion Recipe In Urdu - Recipe No. 2110

چکن پیاز اور زیرہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2110

Chicken Jeera And Onion Recipe In Urdu

اشیاء:
مرغ ایک عدد
پیاز تین چھوٹی پوتھیاں
لہسن نوجوے
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
گھی تین چھٹانک
دہی آدھ پاؤ
زیرہ سیاہ دو تولہ
سفید زیرہ تین تولہ
پسا ہوا دھنیا خشک تین چٹکی
کالی مرچ چھ عدد
لونگ چھ عدد
دارچینی ایک چھوٹا ٹکڑا
بڑی الائچی تین عدد
چھوٹی الائچی پانچ عدد
زعفران تھوڑی سی
ترکیب:
مرغ کے گوشت کے مناسب سائز کے پارچے بنا کر انہیں چند گھنٹے تک کسی ٹھنڈی جگہ میں رہنے دیں (لیکن اگر گرمیوں کا موسم ہوتو انہیں فوراََ پکائیں) پیاز لچھوں کی شکل میں کاٹ لیجئے ادرک، لہسن، لال مرچ، اور سیاہ زیرہ، خشک دھنیا، کالی مرچ اور الائچیوں کو باریک پیس کر ان کا مصالحہ تیار کر لیجئے۔ اب گھی گرم کر کے اس میں پیاز کے لچھے لال کر کے نکال لیجئے اورمرغ کے پارچے ثابت لونگ اور دار چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر لال کر لیجئے۔ پھر دہی ڈال کر بھونیے چند منٹ تک بھوننے کے بعد پسا ہوا مصالحہ بھی ڈال دیجئے اور پیاز لال کئے ہوئے لچھے پیس کر ملا دیجئے گوشت بھن چکنے کے بعد پانی مناسب مقدار میں ڈال کر اسے گلا لیجئے حسب پسند شوربہ رکھ لیجئے۔ چھوٹی الائچیاں اور زعفران پیس کر ڈالنے کے بعد تناول فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(7335) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Jeera And Onion, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Jeera And Onion is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.