Chicken Madrasi Handi Recipe In Urdu

چکن مدراسی ہانڈی بنانے کی ترکیب

Chicken Madrasi Handi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز ایک عدد درمیانی
5 پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
6 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
7 زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
8 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
9 دہی آدھی پیالی
10 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
11 کلونجی ایک چائے کا چمچ
12 قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
13 سونف ایک چائے کا چمچ
14 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
15 کریم آدھی پیالی
16 ہرادھنیا حسب پسند
17 ہری مرچیں دو عدد
18 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ
19 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں پسی ہوئی پیاز اور ادرک لہسن ڈال کر تھوڑا سا پکائیں ،پھر چکن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
  2. 2 پھر اس میں نمک ،لال مرچ،لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچ ،پسا ہوا دھنیا،زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑا سا پکائیں پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ،کلونجی، قصوری میتھی ،سونف اور رائی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  3. 3 آخر میں اس میں کریم ،ہرادھنیا اور مکھن ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں۔

(1070) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Chicken Madrasi Handi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Madrasi Handi is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.