Chicken Mashroom Pizza Recipe In Urdu

چکن مشروم پیزا بنانے کی ترکیب

Chicken Mashroom Pizza Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ 350گرام(اسٹرپس کاٹ لیں)
2 مشروم(سلائس کاٹ لیں) 75گرام
3 زیتون کا تیل 3کھانے کے چمچے
4 ہری پیاز(سلائس کاٹ لیں) 8عدد
5 تازی سرخ مرچ 1عدد(بیج نکال کر چوپ کر لیں)
6 سرخ شملہ مرچ 1عدد(اسٹرپس کاٹ لیں)
7 ہرادھنیا(چوپ کرلیں) 4کھانے کے چمچے
8 پزابیس(درمیانے سائز کی) 1عدد
9 چلی گارلک سوس 1کھانے کا چمچہ
10 موزریلا چیز 350گرام
11 نمک حسب ذائقہ
12 سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک فرائنگ پین میں 2کھانے کے چمچے زیتون کا تیل گرم کرکے اس میں مرغی کی اسٹرپس‘ہری پیاز‘تازی سرخ مرچ‘سرخ شملہ مرچ اور مشروم ڈال کر تیز آنچ پر 2-3منٹ تک تلیں۔
  2. 2 اب نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کریں۔اضافی تیل نتھارکر اس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔
  3. 3 اب اس میں ہرادھنیا ڈال کر مکس کریں۔
  4. 4 اب پیزابیس پر پہلے زیتون کا تیل لگائیں اس کے بعد چلی گارلک سوس لگائیں۔
  5. 5 اس کے بعد اس کے اوپر مرغی اور مشروم والا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح پھیلا دیں۔باقی بچا ہوا زیتون کا تیل اوپر ڈال دیں۔
  6. 6 موزریلا چیز کو کدوکش کرکے پیزا کے اوپر ڈالیں ۔
  7. 7 پیز ا کو پہلے سے گرم اوون میں رکھ کر 20-25منٹ تک بیک کریں۔
  8. 8 خستہ اور گولڈن ہوجائے اور پنیر پگھل جائے تو اوون سے نکال کر گرماگرم شروع کریں۔

(751) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pizza - مزید پیزا

Urdu cooking recipe of Chicken Mashroom Pizza, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Mashroom Pizza is a Pizza, and listed in the pizza. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.