Chicken Nizami Recipe In Urdu - Recipe No. 6899

چکن نظامی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6899

Chicken Nizami Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز ایک عدد درمیانی
5 ثابت لال مرچیں آٹھ سے دس عدد
6 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
7 ہلدی ایک چائے کا چمچ
8 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
9 خشخاش دو کھانے کے چمچ
10 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
11 دہی آدھی پیالی
12 فریش کریم آدھی پیالی
13 دودھ چار کھانے کے چمچ
14 زعفران،زردے کا رنگ ایک چٹکی
15 ہری مرچیں تین سے چار عدد
16 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
17 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں۔ناریل میں آدھی پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر بلینڈ کرکے کوکونٹ ملک بنا لیں۔
  2. 2 کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔اس دوران لال مرچیں،زیرہ اور خشخاش کو ہلکا سا بھون کر گرم مصالحہ ملا کر باریک پیس لیں۔
  3. 3 پیاز سنہری ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن،پسا ہوا مصالحہ،نمک اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 پھر چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 پندرہ سے بیس منٹ پکانے کے بعد اس میں کوکونٹ ملک،پھینٹا ہوا دہی،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔
  6. 6 چکن جب مکمل گلنے پر آجائے تو اس میں گرم دودھ میں ملا ہوا زعفران اور کریم ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 گرم گرم ڈش میں نکال کر شیرمال یا تافتان کے ساتھ شروع کریں۔

(1022) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Chicken Nizami, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Nizami is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.