Chicken Parcels Recipe In Urdu - Recipe No. 6575

Chicken Parcels Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Parcels is a famous dish in this region. You can read here Chicken Parcels recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Parcels. You can know the complete method to make Chicken Parcels on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Parcels. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Parcels below.

چکن پارسلز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6575

Chicken Parcels Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ ایک کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 لہسن کچلا ہوا چار جوئے

4 ادرک باریک کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ

5 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

6 سرکہ چار کھانے کے چمچ

7 سویا ساس چار کھانے کے چمچ

8 ہری پیاز باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد

9 مشرومز آٹھ سے دس عدد

10 فرنچ بین دو پیالی

11 چینی ایک کھانے کا چمچ

12 بٹر پیپر حسب ضرورت

13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں پھر اس کے پسندے کاٹ لیں۔
  2. 2 پیالے میں نمک،سفید مرچ،لہسن،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور چکن کے پسندوں کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  3. 3 ادرک کو چوپ کرلیں،پھلیوں کو (فرنچ بین نہ ملنے کی صورت میں کوئی سی بھی ہری پھلیاں استعمال کرلیں یا فریز کی ہوئی فرنچ بین استعمال کریں)چھوٹا کاٹ کر ہلکا سا ابال لیں اور مشرومز کے بھی چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
  4. 4 بٹر پیپر کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں،اس پر ہلکا سا تیل لگا کر ایک ایک پیپر پر ایک ایک پارچہ پھیلا کر رکھیں۔
  5. 5 اس پر تھوڑی تھوڑی ہری پیاز،ادرک،مشرومز اور پھلیاں رکھ دیں۔
  6. 6 بٹر پیپر کو لفافے کی طرح تین کونوں سے موڑ لیں اور آخری کونے کو اوپر سے لاتے ہوئے پیکٹ یا پارسل کی شکل میں بنا لیں کڑاہی میں درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل کو تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان پارسلز کو دونوں طرف سے دو منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔

(3263) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

Urdu cooking recipe of Chicken Parcels, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Parcels is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.