Chicken Pasanday Roll Recipe In Urdu

چکن پسندے رول بنانے کی ترکیب

Chicken Pasanday Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ دو عدد
2 پالک آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر دو عدددرمیانے
7 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
8 دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
10 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
11 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
12 چیڈرچیز آدھی پیالی
13 مکھن دو کھانے کے چمچ
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1 چکن بریسٹ کے پتلے پارچے کاٹ کر انھیں نمک،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن اور کٹی ہوئی لال مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں ۔
  2. 2 پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کرلیں ۔
  3. 3 نان اسٹک فرائینگ پین میں مکھن ڈال کر پالک کو تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ اس کا اپنا پانی خشک ہوجائے،پھر اس میں نمک ،کالی مرچ اور کش کیا ہوا چیز ملا کر چولہے سے اتارلیں ۔
  4. 4 تھوڑی سی ٹھنڈی کرکے پالک کو پارچوں کے درمیان میں رکھ کررول کرلیں اور اچھی طرح دھا گہ باندھ کر محفوظ کرلیں ۔
  5. 5 فرائینگ پین میں کوکنگ آئل میں ان رولز کو سنہری فرائی کرلیں ۔
  6. 6 گریوی بنانے کے لئے باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ ،دھنیا اور ہلدی ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں ۔
  7. 7 چوپ کئے ہوئے ٹماٹر اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پیاز گلنے تک پکائیں ،اچھی طرح تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں پھر اس میں فرائی کئے ہوئے چکن رولز ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں ۔

متعلقہ پکوان

(692) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Pasanday Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Pasanday Roll is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.