Chicken Pocket Roll Recipe In Urdu

چکن پاکٹ رول بنانے کی ترکیب

Chicken Pocket Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بون لیس چکن(کیوبز میں کٹی ہوئی) آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
4 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
5 پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
6 ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ
7 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 چاٹ مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
9 باریک کٹی ہوئی لال شملہ مرچ آدھی پیالی
10 باریک کٹا ہوادھنیہ پودینہ دو کھانے کے چمچ
11 باریک چوپ کی ہوئی ہری مرچیں ایک چائے کا چمچ
12 کوکنگ آئل حسب ضرورت
13 ایک بال میں میدہ،نمک اور تیل ڈال کر ایک نرم ڈوتیار کریں ۔

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن میرینیٹ کرنے کے لئے ایک پیالے میں چکن ،لیموں کا رس ،نمک،پسی لال مرچ ،ہلدی،کالی مرچ ،چاٹ مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،ہرادھنیہ ،پودینہ ،ہری مرچیں ،شملہ مرچیں ،ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل مکس کریں اور تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔
  2. 2 پھر نان اسٹک پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل گرم کرکے میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور تیز آنچ پر اس کا پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔
  3. 3 جب چکن کا اپنا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس کو پین سے نکال کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ۔
  4. 4 دو پیالی میدے میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں ۔
  5. 5 پھر اس میں چکن کا مکسچر ڈالیں اور روٹی کے سائیڈ میں پانی لگا کر روٹی کو پاکٹ کے شیپ میں بند کرلیں۔
  6. 6 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔

متعلقہ پکوان

(777) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Rolls - مزید رولز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Pocket Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Pocket Roll is a Rolls, and listed in the roll. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.