Chicken Reshmi Kabab Recipe In Urdu

چکن ریشمی کباب بنانے کی ترکیب

Chicken Reshmi Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا قیمہ ایک کلو
2 چنے ایک کھانے کا چمچ
3 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
4 چھوٹی الائچی چھ عدد
5 ثابت کالی مرچ چار عدد
6 خشخاش ایک کھانے کا چمچ
7 پسا ہوا گرم مصالحہ حسب ضرورت
8 ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
9 سیخ کباب مصالحہ دو کھانے کے چمچ
10 خشک دودھ ایک کھانے کا چمچ
11 فریش کریم ایک پیکٹ
12 نمک حسب ذائقہ
13 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
14 ہری مرچ دو عدد
15 پودینہ آدھی گٹھی
16 کچا پپیتا ایک چائے کا چمچ
17 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پہلے چنے،سفید زیرہ،چھوٹی الائچی،کالی مرچ اور خشخاش ملا کر اچھی طرح پیس لیں۔
  2. 2 اب مرغی کے قیمے میں پسا ہوا مصالحہ اور ڈبل روٹی کے سلائس شامل کرکے چوپر میں پیس لیں۔
  3. 3 اب اس میں چنے کا مکسچر مکس کر دیں۔
  4. 4 اس کے بعد سیخ کباب مصالحہ،خشک دودھ،فریش کریم،نمک،پسی لال مرچ،باریک کٹی ہری مرچ،باریک کٹا ہوا پودینہ اور پسا ہوا کچا پپیتا ملا کر اچھی طرح گوندھیں اور تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔اب انھیں سیخ کباب جیسا بنالیں۔
  5. 5 پھر گرل کو گرم کرکے ذرا چکنائی لگا کر بنائے ہوئے کباب سینک لیں۔
  6. 6 اس کے بعد برش سے تھوڑا تیل لگا کر کباب نکالیں۔
  7. 7 آخر میں تیار چکن ریشمی کباب ،لیموں والی پیاز اور املی کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

(749) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Cutlets And Chicken Kebab - مزید چکن کٹلس اور چکن کباب

Urdu cooking recipe of Chicken Reshmi Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Reshmi Kabab is a Chicken Cutlets And Chicken Kebab, and listed in the chicken cutles aur chicken kabab. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.