Chicken Tikka Finger Sandwich Recipe In Urdu - Recipe No. 6573

چکن تکہ فنگر سینڈ وچ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6573

Chicken Tikka Finger Sandwich Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ ایک عدد
2 براؤن بریڈ چھ سلائسز
3 نمک حسب ذائقہ
4 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
5 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
6 چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
7 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
8 کاٹج چیز چار کھانے کے چمچ
9 بادام چار سے چھ عدد
10 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
11 سلاد کے پتے حسب پسند
12 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو دھو کر پین میں رکھیں اور اس پر نمک،لہسن،لال مرچ،لیموں کا رس اور کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 پھر اسے درمیانی آنچ پرپکنے رکھ دیں اور جب چکن اچھی طرح گل جائے اور پانی مکمل خشک ہو جائے تو اس پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔
  3. 3 ٹھنڈا ہونے پر اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔
  4. 4 کاٹج چیز میں کٹی ہوئی بادام،نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح رگڑ لیں تاکہ وہ نرم پیسٹ سا بن جائیڈ بل روٹی کے ایک سلائس پر کاٹج چیز پھیلا کر لگائیں،پھر باریک کٹے ہوئے سلاد کے پتے ڈال کر اس پر چکن ڈال کر دوسری سلائس سے بند کر دیں۔
  5. 5 دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھنے کے بعد ان سینڈوچز کو تین سے چار لمبی سلائسز کی طرح کاٹ لیں۔

(790) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sandwich - مزید سینڈوچ

Urdu cooking recipe of Chicken Tikka Finger Sandwich, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Tikka Finger Sandwich is a Sandwich, and listed in the Sandwiches. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.