Chicken Walnut Pasta Recipe In Urdu - Recipe No. 6676

چکن والنٹ پاستا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6676

Chicken Walnut Pasta Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 فتوچینی پاستا دو پیالی (ابلا ہوا)
2 چکن بریسٹ ایک عدد
3 اخروٹ کی گری آدھی پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 لہسن کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
6 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
7 پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
8 میدہ ایک چائے کا چمچ
9 دودھ دو پیالی
10 تھائم آدھا چائے کا چمچ
11 مکھن دو کھانے کے چمچ
12 کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر اسٹرپس میں کاٹ لیں اور انھیں نمک،کالی مرچ،آدھا چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر اور کوکنگ آئل کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 ایک چوتھائی پیالی اخروٹ کی گری کو آدھی پیالی دودھ کے ساتھ بلینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔
  3. 3 دس سے پندرہ منٹ بعد نان اسٹک فرائنگ پین میں چکن کو تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔پھر اسی فرائنگ پین میں کوکنگ آئل اور مکھن میں میدہ ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 تھوڑی سی رنگت سنہری ہونے پر اس میں نمک،لہسن کا پاؤڈر،سفید مرچ اور اخروٹ کا پیسٹ ڈالیں پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ شامل کر دیں۔
  5. 5 دودھ ابلنے پر آجائے تو آنچ ہلکی کرکے اس میں فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
  6. 6 آخر میں اس ساس میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر ملائیں اوپر سے باریک کٹے ہوئے اخروٹ اور تھائم چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔

(577) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pasta - مزید پاسٹا

Urdu cooking recipe of Chicken Walnut Pasta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Walnut Pasta is a Pasta, and listed in the pasta. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.