Chicken Wings Recipe In Urdu

چکن ونگز بنانے کی ترکیب

Chicken Wings Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

12 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ونگز آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
4 کچلی ہوئی ادرک ایک کھانے کا چمچ
5 سفید مر چ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
6 چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
7 انڈا ایک عدد
8 میدہ دو کھانے کے چمچ
9 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
10 یخنی ایک پیالی
11 ٹماٹر کاپیسٹ چار کھانے کے چمچ
12 گاجر ایک عدد
13 شملہ مرچ حسب پسند
14 ہری پیاز حسب پسند
15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن ونگز کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر صاف دھو کر ایک پیالے میں رکھ لیں ۔
  2. 2 اس میں لہسن ،نمک،ایک چائے کا چمچ سفید مرچ،چکن پاؤڈر ،میدہ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کرلیں ۔
  3. 3 پھر ان کو کونگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں ۔
  4. 4 فرائینگ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ادرک کو فرائی کریں پھر اس میں یخنی ڈالیں اور ساتھ ہی سفید مرچ ،لال مرچ اور ٹماٹر کاپیسٹ ڈال کر ابال آنے دیں ۔
  5. 5 اس میں فرائی کئے ہوئے ونگزڈال کر ساتھ ہی باریک کٹی ہوئی گاجر ،شملہ مرچ اور ہری پیاز ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں ۔

متعلقہ پکوان

(391) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Wings - مزید چکن ونگز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Wings, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Wings is a Chicken Wings, and listed in the Buffalo wing. its preparation time is only 12 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.