Chikar Cholay Recipe In Urdu

چکڑ چھولے بنانے کی ترکیب

Chikar Cholay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سفید چنے آدھا کلو
2 دال مسور ایک چوتھائی پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 ادرک باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
6 بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
7 پیاز ایک عدد
8 ٹماٹر باریک چوپ دو عدددرمیانے
9 دہی آدھی پیالی
10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
11 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
12 دیگی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
13 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
14 دارچینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
15 زیرہ بھناہوا ایک کھانے کا چمچ
16 ہرادھنیا،ہری مرچیں حسب پسند
17 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گرم پانی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر چنوں کو بھگو کر رکھیں پھر ابالتے وقت اس میں دال بھی شامل کردیں اور جب چھولے گل کر بالکل نرم ہو جائیں تو چولہے سے اتارلیں۔
  2. 2 کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں،پھر اس میں ادرک لہسن،ہلدی،پسی لال مرچ،دیگی مرچ،نمک،دھنیا،دہی اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اتنی دیرپکائیں کہ تمام مصالحے اچھی طرح مکس ہو جائیں۔
  3. 3 جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں چھولے اور دال کا مکسچر شامل کردیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  4. 4 پھر لکڑی کے چمچ کی مدد سے چھولوں کو ہلکا ہلکا کچل لیں،آخر میں اس میں بھنا زیرہ ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اتارلیں۔

(693) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Chikar Cholay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chikar Cholay is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.