Chilli Garlic Prawns Recipe In Urdu - Recipe No. 7053

Chilli Garlic Prawns Urdu recipe is available at UrduPoint. Chilli Garlic Prawns is a famous dish in this region. You can read here Chilli Garlic Prawns recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chilli Garlic Prawns. You can know the complete method to make Chilli Garlic Prawns on this page. We will also tell you how long it will take to make Chilli Garlic Prawns. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chilli Garlic Prawns below.

چلی گارلک پرانز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7053

Chilli Garlic Prawns Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 جھینگے آدھا کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد

4 خشک لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

5 ہری پیاز ایک سے دو عدد

6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

7 سرکہ ایک کھانے کا چمچ

8 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

9 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اس ڈش کو بنانے کے لئے پہلے چلی آئل تیار کر لیں۔
  2. 2 پین میں تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور لال مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  3. 3 تین سے چار منٹ بعد چولہے سے اُتار لیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اس میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں۔
  4. 4 اس دوران صاف کئے ہوئے دھلے ہوئے جھینگوں کو پیالے میں ڈالیں اور اس میں چوپ کیا ہوا ہری پیاز کا سفید حصہ،نمک،لہسن کا پاؤڈر،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر میرینیٹ کریں۔
  5. 5 پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ان جھینگوں کو تیز آنچ پر آٹھ سے دس منٹ فرائی کریں۔
  6. 6 پھر اس میں تیار کیا ہوا چلی آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  7. 7 باریک چوپ کی ہوئی ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
  8. 8 ڈش میں نکال کر گرم گرم اُبلے ہوئے چاول یا نوڈلز کے ساتھ انجوائے کریں۔

(2655) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Jheenga And Prawns

Urdu cooking recipe of Chilli Garlic Prawns, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chilli Garlic Prawns is a Jheenga And Prawns, and listed in the Jheenga aur Prawns. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.