Chinese Chicken Mushroom Recipe In Urdu

چائینز چکن مشروم بنانے کی ترکیب

Chinese Chicken Mushroom Recipe In Urdu

اجزاء:
مرغ کا گوشت کلو گرام
مکھن 50 گرام
گھی 150 گرام
تازہ کھمیاں 3 عدد
خشک کھمیاں 2 عدد
کارن فلور 2 چمچ
سویا سوس 4 چمچ
اجینو موتو چمچ
ترکیب:
مرغ کے سینے کا گوشت لیکر اس کے باریک اور چٹپے ٹکڑے کریں اور دھو کر صاف کر لیں ۔ ان پر نصف کارن فلور اور اجینوموتو چھڑ ک دیں اورایک طرف رکھ دیں ۔ ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس میں تھوڑا سا کارن فلور ڈالیں اور مکس کر کے خشک کھمیاں بھگو کر رکھ دیں۔ تازہ کھمیوں کو بھی اچھی طرح صاف کریں۔ اس کے بعد برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں۔ گھی گرم ہو جائے تو اس میں مرغ کا گوشت ڈال کر فرائی کریں۔ اس دو ران آنچ تیز رکھیں اور گوشت سرخی مائل ہو جانے پر باہر نکال کر الگ رکھ لیں۔اب گھی والے برتن میں تازہ کھمیاں اور مکھن ڈال کر معمولی سا بھونیں دو منٹ کے بعد اس میں یخنی خشک کھمیاں پیالے والے پانی سمیت سویا سوس اور تھوڑا سا اجینو موتو ڈال دیں ۔ آنچ درمیانی کریں۔ پانچ منٹ بعد آنچ انتہائی ہلکی کر دیں اور تھوڑی دیر برتن چولحے پر رکھنے کے بعد نیچے اتار لیں ایک گہری ڈش میں چکن مشروم کو ڈال کر سجائیں اور کھانے کے وقت دستر خوان کی زینت بنائیں۔

(2096) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Vegetables - مزید چکن مختلف سبزیوں کے ہمراہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chinese Chicken Mushroom, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chinese Chicken Mushroom is a Chicken Vegetables, and listed in the Chicken aur Sabzi. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.