Chinese Fish Toast Recipe In Urdu

چائنیز فش ٹوسٹ بنانے کی ترکیب

Chinese Fish Toast Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی آدھا کلو
2 ڈبل روٹی کے سلائسز چھ سے آٹھ عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
5 سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
6 ہری پیاز ایک سے دو عدد
7 میدہ دو کھانے کے چمچ
8 انڈے دو عدد
9 ہرادھنیا(باریک کٹا ہوا) دو سے تین کھانے کے چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بغیر کانٹے کی مچھلی لے کر اسے صاف دھولیں ،لہسن کے جوؤں کو کچل لیں اور ہری پیاز کو(ڈنٹھل اور پتیوں کو علیحدہ)باریک کاٹ لیں۔
  2. 2 پین میں لہسن کے ساتھ مچھلی کو ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں ،جب اس کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔
  3. 3 پھر اس میں انڈے،ہرادھنیا،ہری پیاز کی پتیاں اور میدہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  4. 4 ڈبل روٹی کے سلائس پر پھیلا کر یہ مکسچر لگائیں اور دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔سلائسز کو فریج سے نکال کر چاپنگ بورڈ پر رکھیں اور تیز چھری کی مدد سے حسب پسند کاٹ لیں۔
  5. 5 فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان ٹوسٹ کو سنہرا فرائی کرلیں۔

(520) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Fish - مزید چائنیز فش

Urdu cooking recipe of Chinese Fish Toast, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chinese Fish Toast is a Chinese Fish, and listed in the chinese machli. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.