Chinese Omelette Gravy Recipe In Urdu - Recipe No. 7250

Chinese Omelette Gravy Urdu recipe is available at UrduPoint. Chinese Omelette Gravy is a famous dish in this region. You can read here Chinese Omelette Gravy recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chinese Omelette Gravy. You can know the complete method to make Chinese Omelette Gravy on this page. We will also tell you how long it will take to make Chinese Omelette Gravy. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chinese Omelette Gravy below.

چائنیز آملیٹ گریوی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7250

Chinese Omelette Gravy Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انڈے چار عدد

2 لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

3 نمک حسب ذائقہ

4 ہری پیاز دو سے تین عدد

5 ٹماٹر دو عدد درمیانے

6 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

7 سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

8 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

9 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

10 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

11 ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

12 ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) تین سے چار عدد

13 ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی

14 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ہری پیاز کو دھو کر اس کی پتیوں اور ڈنٹھل کو علیحدہ علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں۔
  2. 2 انڈوں کو توڑ کر پیالے میں ڈالیں اور اس میں ہری پیاز کی پتیاں،نمک،سفید مرچ اور کالی مرچ ملا کر پھینٹ لیں۔
  3. 3 فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے ہلکا سا گرم کریں اور تھوڑا تھوڑا مکسچر ڈال کر دونوں طرف سے سنہرا فرائی کریں اور آملیٹ کو رول کرکے نکال لیں۔
  4. 4 پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے ہلکا سا گرم کریں اور ہری پیاز کے ڈنٹھل کو ہلکا سنہرا فرائی کر لیں۔
  5. 5 پھر لہسن ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔
  6. 6 نمک،لال مرچ،دھنیا،زیرہ اور ہلدی ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  7. 7 رول کئے ہوئے آملیٹ کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور گریوی میں ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  8. 8 ڈش میں نکال کر ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں اور گارلک بریڈ یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(1824) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Omelette

Urdu cooking recipe of Chinese Omelette Gravy, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chinese Omelette Gravy is a Omelette, and listed in the anda Omelettes. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.