Chinese Stuffed Kofte Recipe In Urdu - Recipe No. 6977

چائنیز اسٹفڈ کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6977

Chinese Stuffed Kofte Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن کا قیمہ 200 گرام
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
7 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
8 سوئیٹ کارن چار کھانے کے چمچ
9 مشرومز دو سے تین عدد
10 ہری پیاز دو عدد
11 شملہ مرچ دو کھانے کے چمچ
12 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
13 یخنی آدھی پیالی
14 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
15 ہری مرچیں دو سے تین عدد
16 ڈبل روٹی کا سلائس ایک عدد
17 انڈا ایک عدد
18 دودھ دو کھانے کے چمچ
19 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انڈے میں دودھ ملا کر پھینٹ لیں اور اس میں ڈبل روٹی کا چورا کرکے ملا لیں۔
  2. 2 قیمے میں نمک،کچلا ہوا لہسن،سرکہ،سویا ساس،آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ اور ڈبل روٹی کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 شملہ مرچ،مشرومز اور ہری پیاز کو باریک چوپ کر لیں اور اس میں سوئیٹ کارن،نمک اور کالی مرچ ملا لیں۔
  4. 4 قیمے کے کوفتے بنا کر ان کے درمیان میں سبزیوں کا تیار کیا ہوا مکسچر بھر دیں اور کوکنگ آئل میں ہلکے سے فرائی کرکے رکھ لیں۔
  5. 5 پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور جب اس کی رنگت تبدیل ہونے پر آ جائے تو اس میں ادرک لہسن اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔
  6. 6 پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ،یخنی اور نمک ڈال کر پکائیں،اُبال آنے پر آنچ ہلکی کرکے اس میں کوفتے ڈال دیں۔
  7. 7 پانچ سے سات منٹ درمیانی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں۔
  8. 8 گرم گرم مزیدار اور منفرد کوفتوں کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

(559) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food - مزید بین اقوامی کھانوں کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Chinese Stuffed Kofte, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chinese Stuffed Kofte is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.