Chinese Toffee Apples Recipe In Urdu - Recipe No. 7287

چائنیز ٹافی ایپلز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7287

Chinese Toffee Apples Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سخت سیب دو عدد درمیانے
2 میدہ تین کھانے کے چمچ
3 کارن فلار تین کھانے کے چمچ
4 چینی ایک چوتھائی پیالی
5 شہد ایک چوتھائی پیالی
6 سفید تل دو کھانے کے چمچ
7 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پیالے میں میدہ اور کارن فلار ڈال کر اس میں پانچ سے چھ کھانے کے چمچ پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ تیار کرکے رکھ لیں۔
  2. 2 کڑاہی میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں چینی ڈال دیں۔
  3. 3 علیحدہ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور سیب کی قاشیں کرکے تیار کئے ہوئے آمیزے میں ڈبوتے ہوئے سنہری فرائی کر لیں۔
  4. 4 کڑاہی سے نکال کر ان میں ٹوتھ پک یا کانٹے سے ہلکے ہلکے سوراخ کر لیں۔
  5. 5 کوکنگ آئل کے ساتھ چینی پگھلنے پر آجائے تو اس میں شہد اور تل ڈالیں اور ایک سے دو منٹ پکانے کے بعد اسے فرائی کئے ہوئے سیب کے ٹکڑوں پر ڈال دیں۔
  6. 6 ایک پیالے میں یخ ٹھنڈا پانی لے لیں،سیب کے ٹکڑوں کو آئسکریم اسٹک یا توٹھ پک میں اُٹھا کر اس پانی میں ڈال کر نکال لیں۔
  7. 7 بچوں کی پارٹی کے لئے یہ میٹھا مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور بھی ہو گا۔

(1030) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Toffee And Candy - مزید ٹافی اور کینڈی بنانے کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Chinese Toffee Apples, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chinese Toffee Apples is a Toffee And Candy, and listed in the Homemade Candy and Toffee. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.