Chocolate Orange Pudding Recipe In Urdu - Recipe No. 6209

Chocolate Orange Pudding Urdu recipe is available at UrduPoint. Chocolate Orange Pudding is a famous dish in this region. You can read here Chocolate Orange Pudding recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chocolate Orange Pudding. You can know the complete method to make Chocolate Orange Pudding on this page. We will also tell you how long it will take to make Chocolate Orange Pudding. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chocolate Orange Pudding below.

چاکلیٹ اورنج پڈنگ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6209

Chocolate Orange Pudding Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سنگترہ ایک عدد چھلا اور ایک چوتھائی کپ جوس

2 کوکو پاؤڈر پچھتر گرام

3 میدہ ایک سو پچاس گرام

4 بادام ایک سو پچاس گرام موٹے پسے ہوئے

5 انڈے دو عدد

6 دودھ ایک سو پچہتر ملی لیٹر

7 براؤن شوگر ایک سو پچاس گرام

8 مکھن ایک سو پچاس گرام

9 ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ

10 نمک ایک چٹکی سیرپ کے لئے

11 سنگترہ دو عد د

12 ونیلا بینز ایک عدد لمبائی میں آدھا کٹا ہوا

13 کاسٹر شوگر سوا کپ

14 پانی تین سو ملی لیٹر

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اوون کو ایک سو ستر ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
  2. 2  اڑھائی سو ملی لیٹر والے چھ ریمکنز کو مکھن کے ساتھ گریس کرلیں ۔
  3. 3 ایک سنگترے کو چھ گول سلائس میں کاٹ کر ہر ایک ریمکنز میں رکھ دیں ۔
  4. 4 باقی کے سنگترے کا جوس نکال لیں یہ تقریباً تین چوتھائی کپ جوس بن جائے گا۔
  5. 5 اب ایک ساس پین میں جوس ،ونیلا بینز ،کاسٹر شوگر اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں تا کہ چینی حل ہو جائے۔
  6. 6 آنچ کو تیز کر لیں تا کہ ابال آجائے اور اسے دس منٹ تک مزید ابال لیں تا کہ مکسچر آدھا رہ جائے اور گاڑھا ہو کر ایک سیرپ کی شکل میں آجائے اور ونیلا بینز کو نکال لیں ۔
  7. 7 اب سیرپ کو ہر ریمکنز میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بھردیں اور ریمکنز کو فریج میں سیٹ کر کے رکھ دیں۔
  8.  پڈنگ کے لئے

  9. 1 پڈنگ کے تمام اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے مکس کرلیں یہاں تک کہ مکسچر یکساں ہو جائے۔
  10. 2 اب اس میں مکسچر کو ریمکنز کے اوپر ڈال دیں اور چمچ کی الٹی سائیڈ سے مکسچر کو ہموار کرلیں ۔
  11. 3 اب ریمکنز کو ایک بڑے گہرے کناروں والی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں اور بیکنگ ڈش میں اتنا گرم پانی ڈالیں کہ ہر ریمکنز کے آدھے حصے تک پانی پہنچ جائے۔
  12. 4 بیکنگ ڈش کو ایلو مینیم فوائل پیپر کی مدد سے پوری طرح لپیٹ دیں۔
  13. 5  اب اسے اوون کی درمیانی شیلف پر پینتالیس سے پچاس منٹ تک بیک کرلیں ۔
  14. 6 پھر اوون سے نکال لیں ۔
  15. 7 اب ہر ایک ریمکنز پر سرونگ پلیٹ رکھ کر اسے احتیا ط سے پلٹ لیں ۔
  16. 8 باقی بچے سنگترے کے جوس کو ہر پڈنگ کے اوپر ڈال دیں ۔
  17. 9 ونیلا آئس کریم کے ساتھ سرو کریں ۔

(2985) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Home Bakery

More Recipes

Urdu cooking recipe of Chocolate Orange Pudding, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chocolate Orange Pudding is a Home Bakery, and listed in the ghar ki bakery. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.