Choi Moi Kofta Kari Recipe In Urdu

چھوئی موئی کوفتہ کڑی بنانے کی ترکیب

Choi Moi Kofta Kari Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ 200گرام
2 دہی دو پیالی
3 بیسن تین کھانے کے چمچ
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
6 لہسن چار سے چھ جوئے
7 پیاز ایک عدد درمیانی
8 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
10 پسا ہوا ناریل ایک کھانے کا چمچ
11 ہرادھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک پیالی
12 پودینہ(باریک کٹا ہوا) آدھی پیالی
13 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں ،دھنیا ،پودینہ اور ہری مرچوں کی لہسن کے جوؤں کے ساتھ چٹنی پیس لیں۔
  2. 2 ایک چائے کا چمچ زیرہ اور ناریل کو بھون کر پیس لیں ،پھر اسے قیمے میں پیاز اور ادرک کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔
  3. 3 اس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن بھون کر ڈالیں اور دو کھانے کے چمچ پسی ہوئی ہری چٹنی ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
  4. 4 نمک شامل کرکے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں اور دوسے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہرا فرائی کرکے رکھ لیں۔
  5. 5 دہی میں بیسن اور ہلدی ملا کر پھینٹ لیں ،پھر اس میں چار پیالی پانی شامل کرکے اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  6. 6 جب کڑی پکتے ہوئے گاڑھی ہونے پر آجائے تو اس میں ہری چٹنی اور فرائی کئے ہوئے کوفتے شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں زیرہ اور کڑی پتے فرائی کریں اور کڑی میں ڈال کر نمک ڈالتے ہوئے چولہے سے اتارلیں۔

(749) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakora Kari And Kadhi - مزید کڑی اور پکوڑہ کڑی

Urdu cooking recipe of Choi Moi Kofta Kari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Choi Moi Kofta Kari is a Pakora Kari And Kadhi, and listed in the kadhi pakora and kari. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.