Cholay Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 3344

چھولے سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3344

Cholay Salad Recipe In Urdu

اشیاء:
کابلی چھولے(ابال لیں) دو کپ
پیاز(چوپ کر لیں) چھ عدد(چھوٹی )
ٹماٹر (کیوب میں کاٹ لیں) دو عدد
زیتون 12عدد(بیج نکال کر دو حصوں میں کاٹ لیں)
پودینہ(چوپ کیا ہوا) دو کھانے کے چمچے
انڈے(سخت ابلے ہوئے) چار عدد
زیتون کا تیل پانچ کھانے کے چمچے
سرکہ تین کھانے کے چمچے
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
چھولوں کو ایک سرونگ باؤل میں نکال لیں۔ اب اس میں پیاز، ٹماٹر، زیتون اور پو دینہ ڈال کر مکس کر لیں۔ ایک علیحدہ پیالے میں زیتون کا تیل، سرکہ، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں۔ اب یہ ڈریسنگ چھولوں پر ڈال دیں اور نمک ، سیاہ مرچ پاؤڈر چھڑک کر مکس کر لیں۔ آخر میں ابلے ہوئے انڈوں سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(7733) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Salads - مزید سلاد

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Cholay Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cholay Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.