Chops In Lemon Sauce Recipe In Urdu - Recipe No. 6634

چوپس ان لیمن ساس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6634

Chops In Lemon Sauce Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کے چانپ چھ سے سات عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
4 لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
5 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
6 میدہ تین سے چار کھانے کے چمچ
7 بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
8 انڈا ایک عدد
9 سرکہ دو کھانے کے چمچ
10 یخنی آدھی پیالی
11 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
12 تازہ پارسلے ایک کھانے کا چمچ
13 تھائم آدھا چائے کا چمچ
14 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چانپوں کو صاف دھو کر ہلکا ہلکا کچل لیں تاکہ آسانی سے گل جائے۔
  2. 2 میدے میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر چھان لیں،چانپوں پر نمک،کالی مرچ اور ادرک لہسن اچھی طرح مل دیں اور انھیں ایک پیالی ابلتے ہوئے پانی میں ہلکی آنچ پر پکا کر گلا لیں۔
  3. 3 چانپو کو یخنی (آدھی پیالی یخنی کو محفوظ کر لیں) سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں،پھر انھیں میدے میں رول کر لیں۔
  4. 4 فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں چانپوں کو دونوں طرف سے چار سے پانچ منٹ کے لئے فرائی کرکے نکال کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  5. 5 اسی فرائنگ پین میں سرکہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں پھر اس میں یخنی ڈال کر تین سے چار منٹ پکا کر گاڑھا کر لیں۔
  6. 6 انڈے کو پھینٹ کر اس میں نمک،کالی مرچ،لیموں کا رس،باریک کٹا ہوا پارسلے اور تھائم ملا لیں اور اسے ابلتی ہوئی یخنی میں مسلسل چمچ چلاتے ہوئے آہستہ آہستہ شامل کرلیں۔

(327) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Champ, Beef Champ And Fried Gosht Recipes - مزید چانپ اور فرائیڈ گوشت

Urdu cooking recipe of Chops In Lemon Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chops In Lemon Sauce is a Mutton Champ, Beef Champ And Fried Gosht Recipes, and listed in the Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.