Coconut Fry Chicken With Peanut Chatni Recipe In Urdu

کوکونٹ فرائی چکن ودپینٹ چٹنی بنانے کی ترکیب

Coconut Fry Chicken With Peanut Chatni Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 تازہ ناریل کش کیا ہوا ایک پیالی
4 ادرک لہسن اور ہری مرچ کاپیسٹ ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز ایک عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 پسا ہو ادھنیا ایک کھانے کا چمچ
8 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
9 کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
10 چاول کا آٹا ایک کھانے کا چمچ
11 کڑی پتے حسب پسند
12 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اور ایک پیالے میں ڈال کر اس میں ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈالیں اور مکس کرلیں پھر لیموں کارس ،لال مرچ ،دھنیاپاؤڈر ،چاول کا آٹااور کش کیا ہوا ناریل ڈال کر مکس کریں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 پھر ایک پین میں کوکنگ آئل گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں کڑی پتے ڈالیں اور ساتھ ہی میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈالیں۔
  3. 3 اچھی طرح ملا کر اس میں ٹماٹر پیسٹ اور نمک ڈالیں اور اتنی دیرپکائیے کہ چکن اچھی طرح گل جائے اس کو بالکل خشک رکھنا ہے۔
  4. مونگ پھلی کی چٹنی کیلئے

  5. 1 ایک پیالی فرائی مونگ پھولی ،ایک کھانے کا چمچ سفید ہری مرچیں ،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ ،
  6. 2 حسب ذائقہ نمک اور دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے ناریل کوتین سے چار کھانے کے چمچ املی کے پیسٹ کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔
  7. 3 مزیدار پینٹ چٹنی تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(736) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fried Chicken - مزید فرائیڈ چکن

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Coconut Fry Chicken With Peanut Chatni, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Coconut Fry Chicken With Peanut Chatni is a Fried Chicken, and listed in the Tala Hua chicken. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.