Coffee Recipe In Urdu

کوفی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Coffee, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Coffee is a Coffee And Cold Coffee, and listed in the coffee and cold coffee. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Coffee Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ آدھ کلو
پانی دو پیالی
چینی حسب پسند
سونٹھ ایک تولہ
کافی پاؤڈر حسب ضرورت
سفید الائچی چار عدد
بالائی آدھ پاؤ
ترکیب:
دیگچی میں دو پیالی پانی ڈالیں۔ سونٹھ اور سفید الائچی کوٹ کر اس میں ڈال دیں اور آنچ پر رکھ دیں۔ اب اسے ابلنے دیں۔ چائے دانی میں ایک چمچ فی پیالی کوفی پاؤڈر ڈالیں۔ زیادہ تیز پینا پسند ہوتو ڈیڑھ چمچ چائے والا ڈالیں۔ اب ابلتا ہوا پانی چائے دانی میں ڈال دیں اور چائے دانی کا ڈھکنا بند کر کے اوپر ٹی کوزی ڈال دیں۔ تاکہ کوفی اچھی طرح دم ہو جائے۔ پیالوں میں چینی حسب پسند ڈال لیں اور آدھی آدھی پیالی دودھ سے بھر لیں۔ اب اس میں کوفی کارس ڈالیں اور ملا کر اوپر بالائی کی تہہ جما کر پیش کریں۔ یہ بہت لذیذ کوفی تیار ہو گی۔ یہ کوفی چھ آدمی پی سکتے ہیں۔ کوفی پاؤڈر آپ اپنی پسند کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ توجہ سے بنائیں گے تو یہ یقینا زیادہ لطف اور مزیدار تیار ہوگی۔

متعلقہ پکوان

(5098) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Coffee And Cold Coffee - مزید کولڈ کافی اور کافی

More Recipes - مزید تراکیب