Corn And Peas Salad Recipe In Urdu

کارن اینڈ پیز سلاد بنانے کی ترکیب

Corn And Peas Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مٹر کے دانے ایک پیالی
2 سوئیٹ کارن ایک پیالی
3 بندگوبھی ایک عدد چھوٹی
4 گاجر ایک عدد
5 مشرومز چار سے چھ عدد
6 نمک حسب ذائقہ
7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
8 چینی ایک چائے کا چمچ
9 سرکہ آدھی پیالی
10 کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چار پیالی پانی ابلنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں ایک چٹکی نمک،ایک کھانے کا چمچ سرکہ اور چینی ڈال کر مٹر کے دانے ڈال دیں۔
  2. 2 پانچ سے سات منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں اور اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
  3. 3 گاجر اور بندگوبھی کو باریک کاٹ لیں اور مشرومز کے حسب پسند چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔
  4. 4 ایک بڑے پیالے میں بندگوبھی ،مٹر ،سوئیٹ کارن اور مشرومز کے ٹکڑے ڈال دیں اور اس پر نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا سا ملالیں۔
  5. 5 علیحدہ پیالے میں سرکہ اور کوکنگ آئل ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے تین سے چار منٹ پھینٹیں۔
  6. 6 پھر اس مکسچر کو تھوڑا تھوڑا کرکے سبزیوں والے پیالے میں ڈالتے ہوئے ملاتے جائیں۔
  7. 7 خوبصورت سے پیالے میں ڈال کر دو سے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں،پھر اس پیالے کو باریک کٹے ہوئے گاجروں سے سجا کر شروع کریں۔

(454) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Salads - مزید متفرق اور مکس سلاد

Urdu cooking recipe of Corn And Peas Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Corn And Peas Salad is a Mix Salads, and listed in the mixed salad. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.