Corn Noodle Pie Recipe In Urdu

کارن نوڈلز پائی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Corn Noodle Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Corn Noodle Pie is a Apple Pie, Other Pies, and listed in the Apple Pie aur doosri Pies. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Corn Noodle Pie Recipe In Urdu

اجزاء:
کارن (کوٹے ہوئے) 200گرام
نوڈلز (ابال لیں) ایک پیکٹ
مسٹرڈ پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ چوتھائی چائے کا چمچ
سبز مرچیں تین عدد
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک پیالی
سبز دھنیا حسب ضرورت
ٹماٹو سوس دو کھانے کے چمچ
میدہ ایک کھانے کا چمچ
دودھ ایک پیالی
مکھن ایک کھانے کا چمچ
ادرک انچ کا ٹکڑا
لہسن دو جوئے
سویا سوس ایک چائے کا چمچ
بریڈکرمز ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
میدہ، سبز مرچیں، اور پیاز ایک کھانے کا چمچ مکھن میں فرائی کر یں۔ آگ سے ہٹ کر دودھ ڈالیں اور دوبارہ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ کارن ابال کر ان میں ابلے ہوئے نوڈلز ملائیں۔ نوڈلز میں سبز مرچوں کا سوس ملائیں اور مسٹرڈ پاؤڈر، سویا سوس ، کالی مرچ، نمک، ٹماٹو اور چلی سوس ملائیں۔ بریڈ کرمز چھڑک کر سنہری ہونے تک بیک کر یں۔

متعلقہ پکوان

(3845) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Apple Pie, Other Pies - مزید ایپل پائی اور دیگر پائی

More Recipes - مزید تراکیب