Cream Of Tomato And Carrot Soup Recipe In Urdu - Recipe No. 6533

کریم آف ٹماٹو اینڈ کیرٹ سوپ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6533

Cream Of Tomato And Carrot Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ٹماٹر چار سے پانچ عدد درمیانے
2 گاجر دو عدد درمیانے
3 نمک حسب ذائقہ
4 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
5 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
6 چکن کی یخنی تین پیالی
7 بھٹے کے دانے ایک پیالی
8 فریش کریم ایک پیالی
9 مکھن دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بھٹے کے دانے ابال کر گلا لیں اور آدھی پیالی دانوں کو بلینڈ کرکے رکھ لیں۔
  2. 2 ٹماٹر کو فریزر میں پندرہ سے بیس منٹ رکھیں پھر ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ان کا چھلکا نکال لیں۔ گاجروں کو دھو کر چھیل لیں۔
  3. 3 ٹماٹر اور گاجر کے چھوٹے ٹکڑے کرکے آدھی پیالی پانی میں چکن پاؤڈر کے ساتھ نرم ہونے تک ابا لیں۔ پھر انہیں بلینڈ کرلیں۔
  4. 4 مکھن میں بلینڈ کئے ہوئے بھٹے کے دانوں کو فرائی کریں، پھر اس میں تھوڑی تھوڑی کرکے یخنی شامل کریں ۔نمک اور کالی مرچ ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔
  5. 5 پھر اس میں گاجر اور ٹماٹر کا مکسچر ڈال کر مسلسل چمچ ہلاتے رہیں، گاڑھا ہونے پر آجائے تو آدھی پیالی کریم ملاکر چولہے سے اتارلیں۔

(990) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Soups - مزید سوپ

Urdu cooking recipe of Cream Of Tomato And Carrot Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cream Of Tomato And Carrot Soup is a Soups, and listed in the soups. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.