Cream Walay Tukray Recipe In Urdu

بالائی والے ٹکڑے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Cream Walay Tukray, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cream Walay Tukray is a Toast And Slices, and listed in the toast slices aur double roti. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Cream Walay Tukray Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

کیلوریز‎

185 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 ڈبل روٹی ایک عدد
2 بالائی آدھ کلو
3 چینی ڈیڑھ پاؤ
4 گھی ایک پاؤ
5 گری بادام آدھی چھٹانک
6 پستہ چار تولے
7 کیوڑا بڑا چمچ
8 زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
9 سبز الائچیاں چند عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ڈبل روٹی کے توس مناسب حجم میں کٹوا کر کنارے اگر سخت ہوں تو الگ کر لیں
  2. 2 گھی کو خوب گرم کر کے اس میں الائچی کے دانے بھون لیں
  3. 3 اسی میں سلائس بھی تل لیں
  4. 4 چینی میں آدھ لٹر پانی ڈال کر پکا ئیں چاشنی تار دینے لگے تو اتار لیں
  5. 5 بالائی پھینٹ کر اسی میں زعفران ملا لیں
  6. 6 توسوں والے فرائینگ پین یا کھلے منہ کے پتیلے کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور چاشنی توسوں پر ڈال دیں
  7. 7 تھوڑی تھوڑی کر کے بالائی بھی انڈیلتے رہیں کشمش کو بھگو لیں
  8. 8 اسے بادام، اخروٹ اورپستے کے ساتھ توسوں پر ڈال دیں
  9. 9 توسوں کو سہج سہج کر پلٹیں تاکہ ٹوٹنے نہ پائیں اور دونوں طرف سے یکساں طور پر پک جائیں
  10. 10 بالائی اور شیرہ جذب ہو جائے تو کیوڑا ڈال دیں
  11. 11 چند منٹ تک دم لگا دیں۔ ٹکڑے طباق میں نکالیں، ورق لگائیں
  12. 12 پستہ ، بادام اخروٹ اور کشمش سجائیں اور خوبانیوں کا موسم ہو تو گٹھلی نکال کر یہ بھی کناروں پر رکھ لیں

متعلقہ پکوان

(2373) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Toast And Slices - مزید ٹوسٹ اور سلائس کے سنیکس

More Recipes - مزید تراکیب