Crispy Potato Cutlets Recipe In Urdu - Recipe No. 6838

کرسپی پوٹیٹو کٹلٹس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6838

Crispy Potato Cutlets Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو تین عدد درمیانے
2 انسٹنٹ نوڈلز ایک پیکٹ
3 نمک حسب ذائقہ
4 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
5 کارن فلار حسب ضرورت
6 ہری مرچیں دو سے تین عدد
7 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
8 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پیالی ابلتے ہوئے پانی میں انسٹنٹ نوڈلز اور اس کا مصالحہ ڈال کر دو منٹ کے لئے ابالیں اور چھان کر نوڈلز علیحدہ نکال لیں۔
  2. 2 آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور نوڈلز کے پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ پانی خشک ہو جائے اور آلو مکمل طور پر گل جائیں۔
  3. 3 پھر آلوؤں کو میش کرکے اس میں کالی مرچ،باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر ملا لیں(ضرورت محسوس کریں تو نمک شامل کر لیں)۔
  4. 4 حسب پسند شیپ کے کٹلٹس بنا لیں اور ان پر ہلکا سا کارن فلار چھڑک لیں۔پھر انہیں ابلے ہوئے نوڈلز میں رول کر لیں۔
  5. 5 دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ کر گرم کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔

(953) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Snack Mix - مزید متفرق مزیدار سنیکس

Urdu cooking recipe of Crispy Potato Cutlets, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Crispy Potato Cutlets is a Snack Mix, and listed in the Mix Snacks. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.