Crispy Veggies Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 1368

Crispy Veggies Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Crispy Veggies Salad is a famous dish in this region. You can read here Crispy Veggies Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Crispy Veggies Salad. You can know the complete method to make Crispy Veggies Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Crispy Veggies Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Crispy Veggies Salad below.

خستہ سبزیوں کا سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1368

Crispy Veggies Salad Recipe In Urdu
سامان:
سرخ گوبھی چھوٹی
سبز گوبھی چھوٹی
گاجریں دو عدد میڈیم سائز
سفید مولی دو عدد میڈیم سائز
شملہ مرچ دو عدد میڈیم سائز
لوبیا دو عدد کپ
روسٹ مونگ پھلی کپ
تیل دو ٹیبل سپون
مالٹے کا جوس پانچ ٹیبل سپون
رائی کی پیسٹ ایک ٹیبل سپون
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
سفید پسی ہوئی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔سرخ گوبھی اور سبز گوبھی کو ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں۔
2۔ سفید مولی اور گاجروں کو چھیل کر اچھی طرح سے دھو لیں۔
3۔کھمبیاں لے کر اچھی طرح صاف کر لیں، دھو لینے کے بعد اچھی طرح خشک کر کے درمیان میں سے آدھی کاٹ لیں اور ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں۔
4۔لوبیے کو اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں مکمل طور پر چھان کر ایک طرف رکھ دیں ۔
5۔ روسٹ کی گئی مونگ پھلی درمیان میں سے توڑ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیں ۔
6۔مالٹے کا جوس ،رائی کی پیسٹ، لیمن جوس ،نمک اورسفید پسی ہوئی مرچ کو تیل کے ساتھ مکس کر لیں ۔ ان سب چیزوں کو مکمل کرنے کے بعد ایک طرف رکھ دیں یا ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کر نے کے لئے رکھ دیں ۔
7۔باؤل میں سرخ گوبھی رکھنے سے پہلے باؤل کے پیندے میں سبز گوبھی کاٹ کر رکھیں ، اس کے اوپر گاجریں مولیاں کھمبیاں اور لوبیا رکھیں۔
8۔ ان سب چیزوں کے اوپر روسٹ کی ہوئی مونگ پھلی رکھیں۔
9۔سلاد کو استعمال کرنے سے پہلے اس کی سجاوٹ کرنا بہت ضروری ہے، خیال رکھیں کہ اس سلاد کو بغیر ڈریسنگ کئے پیش کر نا مناسب نہیں ، سجاوٹ کے بعد اس سلاد کو ٹھنڈا ہونے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ لیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 145
پروٹین 6.7
چکنائی 6
کاربوہائیڈریٹس 17
فلائبرز(ریشے) 2

(4736) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Salads

More Recipes

Urdu cooking recipe of Crispy Veggies Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Crispy Veggies Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.