Custard Apple Ice Cream Recipe In Urdu

کسٹرڈ ایپل آئس کریم بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Custard Apple Ice Cream, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Custard Apple Ice Cream is a Homemade Ice Cream, and listed in the Homemade icecream. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Custard Apple Ice Cream Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

کیلوریز‎

241 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 دودھ ایک لیٹر
2 چینی اڑھائی پیالی
3 کسٹرڈ پاؤڈر چائے کے تین چمچ
4 کسٹرڈایپل (شریفہ) پانچ عدد
5 کریم آدھی پیالی
6 ونیلا ایسنس چائے کا ایک چمچ
7 کاجو(کترے ہوئے) آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دودھ میں چینی ملا کر پکنے کے لئے رکھیں اور پکا پکا کر آدھا کر لیں
  2. 2 چائے کے چند چمچ ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ ملا کر پکتے ہوئے دودھ میں شامل کر دیں اور اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے
  3. 3 کسٹرڈ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں
  4. 4 کسٹرڈ ایپل (شریفہ)کا گودا نکال لیں اور کسٹرڈ میں ملا ئیں
  5. 5 چائے کا ایک چمچ ایسنس اس میں ملائیں اور فریز کر لیں
  6. 6 آئس کریم ہلکی ہلکی جمنے لگے تو دوبارہ پھینٹ لیں
  7. 7 کریم کو اتنا پھینٹیں کہ جھاگ جھاگ ہو جائے تو اس کو پھینٹی ہوئی آئس کریم میں شامل کر دیں
  8. 8 آئس کریم کو جمنے کے لئے دوبارہ فریز کر دیں اور کریم اور کترے ہوئے کا جو کے ساتھ پیش کر یں

متعلقہ پکوان

(2723) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Homemade Ice Cream - مزید آئس کریم۔ مختلف اقسام کی آئس کریم

More Recipes - مزید تراکیب