Custard With Fruit Recipe In Urdu

کسٹرڈ فروٹ کے ساتھ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Custard With Fruit , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Custard With Fruit is a Custard And Jelly, and listed in the jelly aur custard. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Custard With Fruit  Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
کسٹرڈپاؤڈر کھانے والے تین چمچے
انڈے دو عدد
کیلے بڑے بڑے چار عدد
کریم 100گرام
چینی 50گرام
ترکیب:
دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے ۔ دودھ جب پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو چینی ڈال کر پکنے دیجئے۔ کسٹرڈ پاؤڈرکو تھوڑے سے دودھ میں اچھی طرح گھول لیجئے اور پکتے ہوئے دودھ میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیے اور ساتھ چمچہ ہلاتے رہیے۔ آگ دھیمی رکھیے ورنہ کسٹرڈ نیچے لگ جائے گا۔انڈوں کو کسی برتن میں پھینٹ لیجئے اور دودھ والی دیگچی میں ڈال کر خوب چمچہ چلائیے تاکہ سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں۔ سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں تو دیگچی اتار کر رکھ لیجئے۔ جب کسٹرڈ ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو حسب پسند برتن یا ڈش میں الٹ کر چمچے سے اچھی طرح ہلا دیجئے۔ جب کسٹرڈ بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو کریم کو خوب پھینٹ کر کسٹرڈ کے اوپر اسی طرح ڈالیے کہ سارے کسٹرڈپر سفید سفید کریم کی پتلی سی تہہ بن جائے۔ لذیذ فروٹ کسٹرڈ تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(3988) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Custard And Jelly - مزید کسٹرڈ اورجیلی بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب