Daal Aur Gosht Ka Soup Recipe In Urdu

دالوں اور گوشت سے تیارکر دہ سوپ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Daal Aur Gosht Ka Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Daal Aur Gosht Ka Soup is a Beef Soup And Mutton Soup, and listed in the beef soup and gosht soup. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Daal Aur Gosht Ka Soup Recipe In Urdu


اشیاء:
خشک دالیں (دوتین قسم کی) دواونس
خشک گوشت کے ٹکڑے دوعدد
لہسن کی پوتھی ایک عدد چھوٹی
پیاز ایک عدد بڑی
ٹماٹر تین عدد
گاجر ایک عددبڑی
اجوائن ایک چائے کا چمچہ(کٹی ہوئی)
پنیر دواونس
نمک مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
دالوں کو پانی میں ایک رات تک بھگینے دیں صبح دالوں کو نتھار لیں ۔تازہ پانی ڈالیں اور کسی برتن میں چولہے پر چڑھا دیں ۔ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر اسے پکنے دیں ۔ پانی اگر خشک ہو جائے تو اس میں اور پانی ڈال دیں ۔ خشک گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک پیالی پانی کے ساتھ کسی دوسرے برتن میں دھیمی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں لہسن چھیل کر پیس لیں ۔ پیاز کے باریک باریک ٹکڑے کر لیں ۔اب اس لہسن اور پیاز کو دالوں کے برتن میں شامل کر لیں۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچے سے ہلاتے رہیں ۔ تھوڑا سا نمک بھی شامل کر لیں ۔ گوشت جب گل جائے اسے تو اسے بھی دالوں میں شامل کر دیں چمچے سے مستقل ہلاتے رہیں ۔تاکہ لگنے نہ پائے ۔ ٹماٹر وں کے چار چار ٹکڑے کر لیں۔گاجر کو بھی چھیل کر ٹکڑے کر لیں اور انہیں بھی دال کے برتن میں ڈال دیں ۔تین منٹ تک پھر دھیمی آنچ پر پکنے دیں پھر
اتار کر اس میں پنیر کے ٹکڑے اور نمک مرچ اوپر سے شامل کر دیں ۔ ۔یہ ڈش چھ افراد کے لئے کافی ہوگی۔

متعلقہ پکوان

(3549) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Beef Soup And Mutton Soup - مزید بیف اور گوشت کے سوپ

More Recipes - مزید تراکیب