Daal Ki Chatpati Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6852

دال کی چٹپٹی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6852

Daal Ki Chatpati Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چنے کی دال ڈیڑھ پیالی
2 چاول دو پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر تین عدد درمیانے
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 پودینہ آدھی گٹھی
11 ہری مرچیں دو سے تین عدد
12 لیموں ایک عدد
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دال کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر ہلدی اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ابال لیں (دال کو اتنا گلائیں کہ وہ کھلی کھلی رہے)۔
  2. 2 باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں فرائی کریں اور اس میں کچلی ہوئی ادرک،نمک،لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  3. 3  جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں دال شامل کرکے اسے ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
  4. 4 پندرہ سے بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھے ہوئے چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال کر چھان لیں اور اس میں ابالتے ہوئے ہری مرچوں کو چیرا لگا کر ڈال دیں۔
  5. 5 پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لگا کر چاولوں کی تہہ لگائیں پھر اس پر دال کو پھیلا کر ڈالیں،اس پر فرائی کی ہوئی پیاز،باریک کٹا ہوا پودینہ اور لیموں کے قتلے رکھ کر اوپر سے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
  6. 6 ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 گرم گرم ڈش میں نکال کر سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

(1223) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Daal Ki Chatpati Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Daal Ki Chatpati Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.