Dahi Aur Phallian Recipe In Urdu - Recipe No. 1179

دہی اور پھلی کا سالن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1179

Dahi Aur Phallian Recipe In Urdu

اجزا:
تازہ پھلیاں ایک کلو
لہسن دوجوئے
ہری مرچیں چھ عدد باریک پسی ہوئی
تیل دو چائے کے چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
پیاز درمیانہ سائز دو عدد باریک کٹے ہوئے
دہی آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
پھلیوں کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ٹکڑے تقریباََ ایک ایک انچ کے ہوں ادرک، لہسن اور ہری مرچوں کو پیس کر باریک پیسٹ بنا لیں۔ اب ایک کڑاہی کو لے کر اس میں دو چائے کے چمچ تیل گرم کریں اور زیرہ ڈال کر پیاز شامل کریں اور تل کر گولڈن براؤن کر لیں۔ تلی ہوئی پیاز میں ادرک، لہسن اور ہری مرچوں کی پیسٹ ڈال کر چند منٹ کے لئے بھونیں اور کٹی ہوئی پھلیاں مسالے میں شامل کر دیں۔ اب دہی کا آدھا کپ پھینٹ کر نمک شامل کریں اور پھیلوں پر ڈال کر چمچ سے پھلیوں کو پلٹیں دہی اچھی طرح پھلیوں میں مکس ہو جائے تو کڑاہی کو ڈھک کر آنچ ہلکی کر دیں ۔کڑاہی کو ڈھکنے سے پہلے آدھا کپ پانی پھلیوں میں ڈال دیں۔ پانی زیادہ ڈالیں تاکہ پھلیا ں اپنی شکل برقرار رکھیں اورپک کر نرم ہو جائیں ۔

متعلقہ پکوان

(4013) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Dahi Aur Phallian, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dahi Aur Phallian is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.