Dahi Baray Recipe In Urdu

دہی بڑے بنانے کی ترکیب

Dahi Baray Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بیسن ڈیڑھ کپ
2 کھانے کا سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
5 تیل فرائی کے لئے
6 چینی دو کھانے کے چمچ
7 چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
8 دہی ایک پاؤ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پیالے میں بیسن، کھانے کا سوڈا ،نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کرلیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں ۔
  2. 2 اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کرلیں ۔
  3. 3 سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تا کہ تیل نکل جائے اور نرم ہو جائیں ۔دہی پھینٹ لیں ۔
  4. 4 نمک ،کٹی ہوئی لال مرچ ،چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں ۔
  5. 5 ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں ۔
  6. 6 چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں۔

(910) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Dahi Bhalla And Dahi Baray - مزید دہی بھلے اور دہی بڑے

Urdu cooking recipe of Dahi Baray, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dahi Baray is a Dahi Bhalla And Dahi Baray, and listed in the Dahi vada and dahi bhalle. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.