Dahi Ki Balushahi Recipe In Urdu

دہی کی بالو شاہی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dahi Ki Balushahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dahi Ki Balushahi is a Balushahi Aur Shakarpara, and listed in the Balushahi and Shakarpara. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dahi Ki Balushahi Recipe In Urdu

اشیاء:
دہی ایک پاؤ
میدہ ایک پاؤ
گھی آدھ پاؤ
گھی آدھ کلو(تلنے کے لئے)
چھوٹی الائچی (پسی ہوئی) ایک ٹی اسپون
شکر آدھ کلو
کیوڑہ چند قطرے
ترکیب:
ایک دیگچی میں شکر اور پانی ڈال کر چاشنی تیار کر یں۔ چاشنی تیار ہو جائے تو چھوٹی الائچی اورکیوڑہ ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ ایک کھلے منہ کے تسلے یا ٹرے میں آدھا پاؤ گھی اور دہی ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح ملائیں۔ دہی کا آمیزہ یکجان ہو جائے تو میدہ ڈال کر ملائیں اور آٹے کی طرح گوندھ لیں لیکن کوشش کریں کہ پانی نہ ڈالیں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو معمولی سا ڈال لیں۔ اب میدے کے چھوٹے پیڑے بنالیں۔ فرائی پین میں گھی گرم کر یں۔ گرم گھی میں پیڑے ڈال کر دھیمی آنچ پر انہیں تلیں۔ جب یہ سنہری ہو جائیں تو گھی سے نکال کر فوراًچاشنی میں ڈال دیں اور چمچے سے تیزی سے ہلائیں۔ ایک پیالے میں بالو شاہی نکال لیں۔ یہ بہت لذیذ ہوں گے۔

متعلقہ پکوان

(3877) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Balushahi Aur Shakarpara - مزید بالو شاہی اور شکرپارے

More Recipes - مزید تراکیب