Dahi Wali Rooti Recipe In Urdu

دہی والی روٹی بنانے کی ترکیب

Dahi Wali Rooti Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 روٹیاں دو سے تین عدد
2 دہی ایک پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 پیاز ایک عدد درمیانی
5 ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
8 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
9 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
10 ہرامصالحہ حسب پسند
11 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گھر میں اکثر روٹیاں بچ جاتی ہیں تو انھیں ضائع کرنے کی بجائے یہ مزیدار ڈش بنالیں۔
  2. 2 باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔
  3. 3 جب تیل علیحدہ ہو جائے اور پیاز گل جائے تو اس میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ابال آنے دیں۔
  4. 4 گھر کی بنی ہوئی روٹیوں کے چھوٹے ٹکڑے کر کے گریوی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
  5. 5 دہی کو پھینٹ کر اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،ہرادھنیا،پودینہ اور بھنا کٹا زیرہ ڈالیں اور روٹی کی گریوی پر ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

(674) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha - مزید روٹی، نان، پراٹھے وغیرہ

Urdu cooking recipe of Dahi Wali Rooti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dahi Wali Rooti is a Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha, and listed in the Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.