Dal Aur Pyaz Ka Kachumar Recipe In Urdu - Recipe No. 5070

دال اور پیاز کا کچومر بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 5070

Dal Aur Pyaz Ka Kachumar Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

1 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پیاز کش کیا ہوا ایک عدد (درمیانہ پیاز لیں)
2 ٹماٹر ایک درمیانہ
3 تیل دو بڑے چمچ
4 دال چنا نمک والے پانی میں اُبلی ہوئی (بہت نرم ہو) ایک کپ کے قریب
5 کچومر کے لیے کاٹا ہوا پیاز ایک درمیانہ
6 نمک پسند کے مطابق
7 پسی ہوئی سرخ مرچ 1/2 چائے کا چمچ
8 دھنیا اور سفید زیرہ 1/2 چائے کا چمچ (توے پر ہلکا بھون کر پیس لیں)
9 ہلدی 1/4 چائے کا چمچ
10 لیموں کا رس ضرورت کے مطابق

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کش کیا ہوا پیاز اور کاٹا ہوا ٹماٹر تیل میں ہلکی آنچ پر رکھیں
  2. 2 دو منٹ تک ان دونوں چیزوں کو تیل میں نرم ہونے دیں
  3. 3 پھر نمک، دھنیا، زیرہ، مرچ اور ہلدی ڈالیں، صرف اتنا بھونیں کے ہلدی کی خوشبو میں کچا پن نہ رہے
  4. 4 اب کسی شیشے کی ڈش میں یہ مسالہ نیچے پھیلائیں اوپر گرم گرم چنوں کی دال جو چھلنی میں ڈال کر خشک کی ہوئی ہے پھیلا دیں
  5. 5 اب کچومر والے پیاز میں سبز دھنیا، پودینہ، سبز مرچ اور لیموں کا رس ملائیں
  6. 6 برائے نام نمک، سیاہ مرچ بھی ڈالیں اور پھر دال کے اوپر پھیلائیں
  7. 7 اس طرح بہت خوبصورت اورمزیدار کچومر تیار ہوتا ہے

متعلقہ پکوان

(9421) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Salads - مزید سلاد

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Dal Aur Pyaz Ka Kachumar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dal Aur Pyaz Ka Kachumar is a Salads, and listed in the salad. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 1 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.