Dal Fry Recipe In Urdu

دال فرائی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dal Fry, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dal Fry is a Daal, and listed in the pulses lentils. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dal Fry Recipe In Urdu

اجزاء:
مکس دالیں 300گرام
ٹماٹر دو عدد
پیاز ایک عدد
ادرک (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
پانچ پوڑا ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ ایک عدد(کٹی ہوئی)
ترکیب:
دالیں جن میں مسور ،مونگ ،ارہر اور دیگر شامل ہوں۔ دالیں سب ایک جیسی مقدار میں ہوں ۔ دالوں کو چار گھنٹے تک پانی میں بھگوئے رکھیں۔ پھر مناسب پانی میں ہلدی ڈال کر پریشر ککر میں 10منٹ تک پکائیں ۔ پھر ککر کو کھو لیں۔ پیاز، ٹماٹر، ادرک، چلی پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کر کے پانچ سے چھ منٹ تک اُبالیں۔ ایک کڑاہی لیکر پانچ پوڑاں خشک روسٹ کر یں جب وہ رنگ تبدیل کر کے خوشبو چھوڑنے لگے تو اسے دال پر ڈال دیں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھر چولہے سے اُتار کر ڈھکن دئیے رکھیں اور اس طرح پیش کر یں۔

متعلقہ پکوان

(3285) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal - مزید دالیں

More Recipes - مزید تراکیب