Dal Tadka Recipe In Urdu

دال تڑکہ بنانے کی ترکیب

Dal Tadka Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 1 کپ مسور دال
2 1 کپ زرد مونگ دال
3 2 عدد سبز مرچیں چاک کردہ
4 1 چائے کا چمچ ادرک کدو کش کردہ
5 1 چائے کا چمچ لہسن کدو کش کردہ
6 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی
7 نمک حسب ذائقہ
8 2 کھانے کے چمچ گھی
9 1 چائے کا چمچ کلونجی
10 1 عدد سالم خشک سرخ مرچ ٹکڑوں میں کٹی ہوئی
11 1 کپ پیازکٹے ہوئے
12 1 کپ ٹماٹر کٹے ہوئے
13 3 کھانے کے چمچ دھنیا کٹا ہوا
برائے گارنش:
1 1 کھانے کا چمچ مکھن

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دونوں دالوں کو صاف کریں اور دھوئیں
  2. 2 دونوں دالوں کو 20 منٹ تک پانی میں بھگو دیں اور پھر نچوڑلیں
  3. 3 سبز مرچیں۔ ادرک۔ لہسن۔ ہلدی۔ نمک اور 3 کپ پانی شامل کریں
  4. 4 پریشر ککر میں پکائیں حتیٰ کہ دالیں نرم پڑ جائیں (گل جائیں)
  5. 5 ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج ہونے دیں
  6. 6 سبز مرچیں نکال کر پھینک دیں
  7. 7 دانوں کو پھینٹ کر کچل دیں
  8. 8 ایک جانب رکھ دیں
  9. 9 ٹمپرنگ کے لیے یعنی تڑکہ لگانے کے لیے
  10. 10 ایک گہرے پین میں گھی گرم کریں
  11. 11 گھی میں رائی اور کلونجی شامل کریں
  12. 12 رائی جب چٹخنے لگے تب اس میں سرخ مرچ اور پیاز شامل کریں
  13. 13 اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز شفاف بن جائیں
  14. 14 ٹماٹر شامل کریں
  15. 15 3 تا 4 منٹ تک بھونیں یا اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ آئل مکسچر سے علیحدہ ہو جائے
  16. 16 دالیں شامل کریں
  17. 17 بخوبی مکس کریں اور ابالا دلائیں
  18. 18 دھنیا اور مکھن کے ساتھ گارنش کریں
  19. 19 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

متعلقہ پکوان

(4387) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal - مزید دالیں

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Dal Tadka, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dal Tadka is a Daal, and listed in the pulses lentils. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 10 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.