Dal Toori Recipe In Urdu - Recipe No. 1903

دال توری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1903

Dal Toori Recipe In Urdu

اجزاء:
توری ایک کلو
ہزا دھنیا کٹا ہوا تھوڑا سا
مونگ کی دال ایک پاؤ
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد
تیل آدھی پیالی
ٹماٹر چار عدد
لال مرچ اگر چاہیں تو آدھا چمچہ
ہری مرچ آٹھ عدد
ترکیب:
توری کو کاٹ لیں ۔ مونگ کی دال دس منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ پیاز کو لچھے دار کاٹیں۔ اب ایک دیگچی میں تیل گرم کر یں ۔ پیاز کو سنہرا کر لیں اور پھر اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں کاٹ کر ڈالیں اور پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر اس کا پیسٹ بنا لیں۔ اب اس میں توریاں اور دال ڈال کر 15منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر ڈھک کر پکائیں اور پھر اس میں نمک اور لال مرچ ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور تیل نظر آنے لگے تو اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں اور گرما گرم روٹیوں کے ساتھ کھائیں۔

متعلقہ پکوان

(4457) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal - مزید دالیں

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Dal Toori, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dal Toori is a Daal, and listed in the pulses lentils. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.