Dam K Kabab Recipe In Urdu

دم کے کباب (بغیر گھی کے کباب) بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dam K Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dam K Kabab is a Cutlets And Kabab, and listed in the Cutlus aue Kebab. its preparation time is only 120 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dam K Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

120 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 باریک قیمہ ایک کلو
2 دوتین مرتبہ مشین سے نکلوائیں
3 کچری چھ عدد باریک پیس لیں
4 پسا ہوا ادرک دوبڑے چمچ
5 بیسن دوبڑے چمچ بغیر گھی کے بھون لیں
6 پیاز دوبڑے پیاز قیمے کی طرح باریک کاٹ لیں
7 گرم مصالحہ ایک چٹکی
8 نمک، مرچ، سبز دھنیا، پودینہ، اور باریک کاٹی ہوئی سبز مرچ پسند کے مطابق ڈالیں

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کچری قیمے میں ملا کردو گھنٹے رکھ دیں
  2. 2 پھر سب چیزیں قیمے میں ملادیں اور اچھی طرح بھاری پیندی والی دیگچی کو ہلکی آنچ پر رکھیں
  3. 3 گھی سے پیندے کو چیڑیں
  4. 4 اب گھی والے ہاتھ سے چھوٹے چھوٹے گول یا لمبے کباب بنا کر دیگچی میں رکھتی جائیں
  5. 5 ہلکی آنچ پر بھاپ سے کباب کھلیں گے نہیں
  6. 6 ایک تہہ کے کباب ذرا سخت ہوجائیں تو دوسری تہہ اوپر رکھ دیں
  7. 7 اس طرح تمام کباب بنا کر دیگچی میں رکھ کر دم دے دیں
  8. 8 بیس منٹ میں یہ کباب تیار ہوجائیں گے
  9. 9 دیگچی کوہی پکڑ کر ہلائیں تاکہ نیچے نہ لگیں
  10. 10 بعد میں ڈھکن اُتاریں
  11. 11 پانی خشک ہوجائے گا
  12. 12 بہت ہلکے پھلکے مزیدار کباب تیار ہیں
  13. 13 جن لوگوں کے لئے چکنائی کا استعمال منع ہو اور پروٹین کی اجازت ہوتو اُن کے لیے بہت اچھی غذا ہے

متعلقہ پکوان

(3326) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cutlets And Kabab - مزید کٹلس اور کباب

More Recipes - مزید تراکیب