Dates Ka Halwa Recipe In Urdu

کھجور کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Dates Ka Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

کیلوریز‎

435 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 تازہ کھجور آدھ کلو
2 دودھ دولیٹر
3 بالائی ایک پاؤ
4 چینی تین پاؤ
5 چنے کی دال ایک پاؤ
6 گھی آدھ کلو
7 کیوڑہ دوچمچ
8 بادام کی گری ایک چھٹانک
9 پستہ چند دانے
10 سبز الائچی چند دانے
11 لونگ دو عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کھجوروں کو دھو کر گٹھلی نکال لیں
  2. 2 چنے کی دال کو اچھی طرح چن کر دو گھنٹے تک بھگوئے رکھیں
  3. 3 پھر اس کو دودھ میں جوش دے لیں
  4. 4 دانہ گل جائے تو اتار لیں اور دودھ میں نکال کر باریک پیس لیں
  5. 5 کھجوروں کو بھی اچھی طرح ہاتھوں سے مسل کر دال میں ملا لیں
  6. 6 پتیلے میں گھی کو سرخ کر یں اور اس میں الائچی اور لونگ کو بھون لیں
  7. 7 پستہ اور بادام بھی ساتھ ہی ڈال لیں اس کے بعد ملی ہوئی دال اور کھجور یں ڈال کر بھونیں
  8. 8 جس دودھ میں دال ابالی تھی اس میں چینی اور بالائی کو پھینٹ کر ڈالیں
  9. 9 چمچ چلاتے رہیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
  10. 10 شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہونے لگے دودھ خشک ہو جائے، گھی حلوے کو چھوڑنے لگے تو کیوڑہ ڈال کر اتار لیں
  11. 11 چند منٹ تک ڈھکا رہنے دیں
  12. 12 طشتری میں انڈیل لیں
  13. 13 چاندی کے ورق لگائیں
  14. 14 بادام اور پستہ اپنے ورق کے مطابق سجائیں اور چاہے تو گلاب کی پتیاں اور کھوپرے کی قاشیں پتلی کر کے چھڑک لیں

متعلقہ پکوان

(4859) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Dates Ka Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dates Ka Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.