Dates Walnut Cake Recipe In Urdu

کھجور اور اخروٹ کا کیک بنانے کی ترکیب

Dates Walnut Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
خمیر مکس آٹا اڑھائی کپ
گرم مسالہ 2چائے کے چمچ
کھجوریں پونا کپ کتری ہوئی
اخروٹ آدھا کپ کترے ہوئے
سن فلاور آئل 4کھانے کے چمچ
شکر/گڑ آدھا کپ
سکمڈ ملک ایک چوتھائی کپ
اخروٹ سجانے کیلئے
ترکیب:
1۔اوون کوF ْ350 پر گرم کریں ۔ ڈبل روٹی کے ٹن میں بیکنگ پیپر لگاکر تیار کر لیں ۔
2۔آٹے میں مسالہ مکس کر کے چھلنی میں چھان لیں اب اس میں کھجوریں اور اخروٹ مکس کر دیں ۔
3۔آٹے کے آمیزے میں تیل ،گڑاور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔اس طرح سارے اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں گے۔اس آمیزے کو چمچ کی مدد سے ڈبل روٹی کے ٹن میں بھرتے جائیں چمچ کی مدد سے آمیزے کی سطح ہموار کر لیں اور اوپر سے اخروٹ چھڑک کر دبا دیں۔
4۔کیک کو تقریباََ 40۔45منٹ بیک کریں جب سنہری براؤن ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں تیز چاقو یا ڈبل روٹی کے سلائس بنا نے والی چھری سے سلائس بنا کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 2654کیلوریز
چکنائی 3.35گرام
جاذب چکنائی 0.44گرام
کولیسٹرول 0.13ملی گرام
فائبر 0.86گرام

متعلقہ پکوان

(4054) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake - مزید کیک

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Dates Walnut Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dates Walnut Cake is a Cake, and listed in the cake. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.