Degi Yakhni Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 6915

دیگی یخنی پلاوٴ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6915

Degi Yakhni Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بیف مکس بوٹی 750 گرام
2 پانی 4-5 کپ
3 پانی (ابالنے کے لئے) حسب ضرورت
4 نمک حسب ذائقہ
5 چاول آدھا کلو گرام
6 گھی آدھا کپ
7 زیرہ 1 چمچ
8 بڑی الائچی 2 عدد
9 سبز الائچی 2-3 عدد
10 ثابت کالی مرچ آدھا چمچ
11 لونگ 3-4 عدد
12 بادیان کا پھول 2 عدد
13 دار چینی 2 عدد
14 ادرک لہسن پیسٹ 2 چمچ
15 ہری مرچ (کٹی ہوئی) آدھا چمچ
16 پیاز (فرائیڈ) آدھا کپ
17 ٹماٹر (کٹے ہوئے) 2 درمیانے سائز کے
18 دہی 1 کپ
19 ہلدی پاؤڈر 1/4 چمچ
20 سرخ مرچ آدھا چمچ
21 سونف (پسی) آدھا چمچ
22 ثابت دھنیا آدھا چمچ
23 گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چمچ
24 جاوتری پاؤڈر 1/4 چمچ
25 جائفل پاؤڈر 1/4 چمچ
26 آلو بخارا (خشک) 5-6 عدد
27 تازہ ہرا دھنیا تھوڑا سا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 11 دیگچی میں پانی اور بیف مکس بوٹی ڈال دیں اور ابال آنے سکم کو اتار لیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گل جانے تک پکا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  2. 2 بوائلنگ واٹر میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال کر چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
  3. 3 دیگچی میں گھی ڈال کر پگھلائیں،زیرہ،بڑی الائچی،سبز الائچی،ثابت کالی مرچ،لونگ،بادیان کا پھول اور دار چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  4. 4 ادرک لہسن پیسٹ اور کٹی ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکا لیں۔
  5. 5 فرائیڈ پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ٹماٹر نرم ہو جانے تک پکا لیں۔
  6. 6 ہلکی آنچ پر دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  7. 7 نمک،ہلدی پاؤڈر،سرخ مرچ پسی ہوئی،ثابت دھنیا،گرم مصالحہ پاؤڈر،جاوتری پاؤڈر،جائفل پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آئل الگ ہو جانے تک پکا لیں۔
  8. 8 اب پکا ہوا گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال آنے کے بعد ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ کے لئے پکا لیں۔
  9. 9  ہری مرچ،آلو بخارا،ہرا دھنیا،ابلے ہوئے چاول،فرائیڈ پیاز ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ کے لئے پکا لیں اور پھر ہلکی آنچ پر 8 سے 10 منٹ کے لئے سٹیم کک کر لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔فرائیڈ پیاز سے گارنش کرکے شروع کریں۔

(874) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

Urdu cooking recipe of Degi Yakhni Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Degi Yakhni Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.